اسلام آباد(اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی نے پاور ڈویژن کا نیپرا کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ اور رائس ملوں سے بجلی کے بل میں ٹیکسوں کی وصولی کے حوالے سے سوال متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری پاور ڈویژن رانا ارادت شریف خان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی رائس ملوں پر ٹیکسوں کی ذمہ داری ایف بی آر کی ہے، جو شرح ہمیں بتائی جاتی ہے ہم اس کے حساب سے بلوں میں ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی کے بلوں کی مد میں 10 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔ خورشید احمد جونیجو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری پاور ڈویژن رانا ارادت شری…















