اہم خبریں

مارچ میں 2,596نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،ایس ای سی پی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مارچ میں 2,596نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جو پچھلے سال مارچ کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 190,161 (ایک لاکھ نوے ہزار ایک سو اکسٹھ) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ1ارب8کروڑ روپے ہے۔ مارچ میں تشکیل پانے والی89 کمپنیوں میں افغانستان، چین، ڈنمارک، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کوریا جنوبی، ملائیشیا، مالدیپ، نیدرلینڈ، نائجیریا، ناروے، فلپائن، پرتگال، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، تاجکستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔اس سرمایہ کاری کا بڑا حصہ نائیجیریا، جرمنی، فلپائن، ملائیشیا، سعودی عرب، افغانستان، مصر، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوا۔ اس ماہ 99فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔تقریباً 58 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں، جبکہ39 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کے طور پر اور 3 فیصد کمپنیاں لمیٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنرشپ،نان پرافٹ تنظیموں، اور نان لسٹڈ پبلک کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہوئیں جہاں 397 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے بعدرئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اورکنسٹرکشن، دونوں سیکٹر زمیں 385کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ٹریڈنگ میں 339، اورسروسز میں 282کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں دسمبرمیں بیک وقت ایس ای سی پی پورٹل انٹرفیس کے ذریعے 2,496کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ،71کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ،62کمپنیاں PESSI/SESSI کے ساتھ اور51کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیساتھ رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی کمپنیز کے نام کی رجسٹریشن اور دستیابی، اورکارپوریشن کے عمل سے متعلق دیگرسوالات کے فوری حل کے لیے ایک وقف واٹس ایپ سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ فروری کے مہینے میں اس سروس کے ذریعے تقریباً 1,254سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

متعلقہ خبریں