Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ نے آٹا تقسیم کی تشہیر پر پابندی لگا دی

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نےآٹے کی تقسیم کےدوران ہلاکتوں اور تقسیم کیے طریقہ کارکے خلاف درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئےعدالت نے سبسنڈی کی مد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل نے عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے میں کہاکہ تقسیم کےعمل کی کوئی خبر، میڈیا اور پریس پر جاری نہ کی جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہےکہ انسانی وقار کو مجروع کرنے والے تقسیم کے ہرعمل کو روکنے کا حکم دیا جاتا ہے،عوامی رقم سے مستحقین کولائنوں میں کھڑا کرکے سبسڈی کی تقسیم انسانی وقار کے منافی ہے۔تقسیم کےعمل کی تشہیر جلتی آگ پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔مزید کہا کہ حکومتی کارکردگی کی اس انداز سے تشہر بےایمانی اور بددیانتی ہے جبکہ عدالتی فیصلے میں قرآنی آیات کےحوالے دئیے گئے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ قرآن ذاتی حیثیت سے دی گئی خیرات کی تشہیر کےعمل سے بھی روکتا ہے، قرآن پاک اور ملکی آئین انسانی تقدس اور تکریم کے تحفظ کی ہدائت کرتا ہے، خاص طور پر ایسے مستحقین کی جو حکومتی امداد وصول کرتے ہوں۔