اہم خبریں

اب پوری طرح سے واضح ہوچکا ہے کہ پی ڈی ایم ہر حال میں انتخابات سےفرار ہی چاہتی ہے،عمران خان

لاہور ( اے بی این نیوز  ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب پوری طرح سے واضح ہوچکا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت ہر حال میں انتخابات سےفرار ہی چاہتی ہے،جمعرا ت کوٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ یہ سپریم کورٹ کے حوالے سےایک غیرآئینی قانون لیکر آئےاور انہوں نےعدلیہ کیخلاف قومی اسمبلی سےایک قرارداد منظور کی۔ اب انتخابات کو التواء میں ڈالنےکی کوشش کرنے اور سیکیورٹی کو اس کے ایک جواز کے طور پر استعمال کرنےکیلئےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انکا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا۔

متعلقہ خبریں