اسلام آ باد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے اقدام انسانی حقوق عالمی ڈیکلریشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ایک روایت بن گئی ہے، ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر طاقت کا استعمال ناقابلِ قبول عمل ہے، اسرائیلی فوج مسلمانوں کی مقدس سرزمین کی بے حرمتی کی مرتکب ہوئی ہے، مسلم امہ اور عالمی برادری فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے، عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کریں، آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت یروشلم یا القدس ہو، فلسطینی عوام کے خلاف مظالم بند ہونے تک عالمی برادری اسرائیل پر عسکری اور معاشی پابندیاں عائد کرے، اقوامِ متحدہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عمل کرائے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتی ہے، ایک دن فلسطینی عوام آزاد اور خودمختار ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، ان شاء اللّٰہ۔















