Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چیف جسٹس فرد واحد کی ضد پر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(  اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ متنازع الیکشن سے ملک میں افراتفری کا خدشہ ہے، چیف جسٹس سے گزارش ہے کسی کی ضد پر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، ایک فرد واحد کی انا کی تسکین کیلئے ملک کو آمریت کے اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔ مسلم لیگ (ن) کو عوام میں جانے میں کوئی خوف نہیں ہے، یہ الیکشن صرف فرد واحد کی انا، ضد، خود پرستی کی تشکیل کیلئے کرایا جا رہا ہے، یہ اسمبلیاں ٹوٹی نہیں ایک خاص مقصد کیلئے توڑی گئی ہیں، پنجاب اپنے تینوں بھائیوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے سفر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، پنجاب کے الیکشن عام انتخابات پر اثر انداز ہوں گے۔لائرز کمپلیکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، وکلا برادری ہمارے معاشرے کا لازمی حصہ ہے، لائرز کمپلیکس پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئے گی، لائرز کمپلیکس کو 12 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا، ملک میں متنازع الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے گزارش کروں گا الیکشن میں سکیورٹی پوری نہیں ہوگی، حلقوں میں ججز ریٹرننگ افسران نہ ہوں گے تو یہ پورے ملک کو خون میں نہلانے والی بات ہے۔