اہم خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اپنی شرائط واضح کردیں

تہران(اے بی این نیوز)ویب ڈیسک: پاسداران انقلاب کے ترجمان میجر جنرل محبی نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی شرائط واضح کردی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران کی جانب سے اعلان کردہ شرائط کی منظوری سے مشروط ہے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کو کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کا ایران اور عمان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق امریکا کو ایران، عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

میجر جنرل محبی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایک مخصوص طریقہ کار اور حالات سے مشروط ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے زور دیا کہ ایران کے لیے آبنائے ہرمز محض ایک اقتصادی آبی گزرگاہ نہیں بلکہ جغرافیائی، سیاسی اور تزویراتی طاقت کا ایک اہم عنصر بھی ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب سے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس روانہ

متعلقہ خبریں