اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کہتی ہیں کہ سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی، اب یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کے حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاخیر کا شکار اسٹاف لیول معاہدے میں پیشرفت دکھائی دینے لگی۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی تصدیق کردی، یو اے ای سے گرین سگنل ملتے ہی معاملہ آگے بڑھ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای سے معاہدے کے بعد آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول میٹنگ اور معاہدہ ہوگا، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، کوئی آپشن نہیں چھوڑ رہے۔















