اہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدہ، اسحاق ڈار نے امریکا سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سعودی عرب کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے بعد مدد مانگ لی۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کیلئے امریکی سفیر سے بات چیت کی، انہوں نے ڈونلڈ بلوم سے درخواست کی کہ وہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی فنانسنگ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں