اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کیا تو بڑی تحریک چلائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ فیصلے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرار داد پر صرف 42 افراد نے دستخط کیے۔انھوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کیا جاسکتا ہے ورنہ عمل کرنا لازمی ہوگا، پاکستان میں کوئی ایسی صورتحال نہیں کہ ایمرجنسی نافذ کی جائے، آئین پاکستان ملک کی موجودہ صورتحال کا جامع جواب دیتا ہے، اسمبلی ٹوٹنے پر90 دن میں انتخابات کا حکم آئین دیتا ہے۔















