کراچی ( اے بی این نیوز )کیماڑی زہریلی گیس سے ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ مسترد کردی،فیکٹریوں کیخلاف کیا کارروائی کی عدالت کا استفسار،سربمہر کردی ہیں ،ایدووکیٹ جنرل کا جواب،عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل کے بیان پر اظہار برہمی کہا،یہ تفتشی افسر جائے گا 5 ہزار روپے لے گا اور ڈی سیل کردے گا،،،اسسٹنٹ کمشنر بھی عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام، عدالت نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔















