اہم خبریں

وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ، دو برس میں 15 ہزار افراد کے اغوا کا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ،، گذشتہ دو برس میں 15 ہزار افراد کے اغوا کا انکشاف، 310قتل،504اقدام قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے،،، وزارت داخلہ نے گزشتہ دو سال کے دوران جرائم کے اعدادوشمار ایوان میں پیش کردیئے، ڈکیتی کے 103 افراد رپورٹ ہوئے،،، بچوں اور بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا،،، گزشتہ دو سال کے دوران بچوں سے جنسی ۔زیادتی پر 148مقدمات درج 131مقدمات پر چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے، وزارت داخلہ نے تحریری جواب دیدیا۔

متعلقہ خبریں