وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق مختلف آپشنز کے حوالے سے ٹاسک دے دیا۔وفاقی کابینہ نے کہا کہ اقلیتی فیصلے کو زبردستی اکثریت پر نہیں تھوپا جاسکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ کوئی فورم خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔