کورونا کے باعث عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا،ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک) کورونا کے باعث وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا،ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس میں عثمان بزدار کورونا ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔لاہور کی احتساب عدالت نے عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے عدالت نے عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔