اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

سوات ( اے بی این نیوز) سوات، خیبر اور شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 177 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ڈاکٹروں کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

متعلقہ خبریں