اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے پاکستان کی ٹنلنگ انڈسٹری میں اسکالرز اور پریکٹیشنرز کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے -ترجمان این ایچ اے کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر ٹی آئی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا استقبال کیا- وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن( ر) محمد خرم آغا، آئی جی موٹروے پولیس سلطان خواجہ کے علاوہ این ایچ اے کے ممبر فنانس ، ممبر ای سی، ممبر کے پی، ممبر پی پی پی، جی ایم پلاننگ، ڈائریکٹر روڈز سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے – نئے تعمیر ہونے والے ٹنلنگ انسٹیٹیوٹ سے متعلق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کو بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹی آئی پی حکام نے مولانا اسعد محمود کو انسٹی ٹیوٹ اور ملک میں ٹنلنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مولانا اسعد محمود نے پاکستان کی ٹنلنگ انڈسٹری میں اسکالرز اور پریکٹیشنرز کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مزید ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ٹی آئی پی انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ٹی آئی پی حکام کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ ملک میں ٹنلنگ پراجیکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مولانا اسعد محمود نے ٹی آئی پی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے وزارت مواصلات کے مکمل تعاون کا یقین دلایا –















