اہم خبریں

مسجد نبویﷺ جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض(اے بی این نیوز)مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کی سہولت اور عبادات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سعودی حکام نے نئی سہولتوں اور معاون خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے زائرین کے لیے آسان رسائی، رہنمائی اور سہولتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نئے اقدامات کے تحت معمر اور خصوصی افراد کے لیے موزوں سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ زائرین کی رہنمائی کے لیے جامع گائیڈنس سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو آسانی ہو۔

بچوں کے ساتھ آنے والے خاندانوں کی سہولت کے لیے چلڈرنز نرسری سمیت دیگر معاون خدمات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد زائرین کو زیادہ اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا اور انہیں عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

دوسری جانب مسجد نبویﷺ میں جدید اسمارٹ انجینئرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسجد میں فراہم کی جانے والی خدمات کی ڈیجیٹل نگرانی اور انتظام کیا جا رہا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مربوط سہولتوں کے ذریعے زائرین کے لیے زیادہ محفوظ، منظم اور آسان ماحول فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے۔

مزید پڑھیں۔ربیع الاول 1448 ہجری کا چاندکب نظر آئیگا؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی

متعلقہ خبریں