اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد کلب سی ڈی اے سے لاکھوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام، دستاویز کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد کلب نے سی ڈی اے کو متعدد خطوط لکھ ڈالے جبکہ جواب میں سی ڈی اے نےاسلام آباد کلب کےدعوےکو مسترد کر دیا، اے بی این نیوز کو موصول آڈٹ دستاویز کے مطابق 2015 میں مینیجنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کلب نےF9 کرکٹ گراؤنڈ کی جگہ لیز پرلی گئی،کرکٹ گراؤنڈ کی جگہ سی ڈی اے سے 20 سالوں کے لئے لیز پر حاصل کی گئی جبکہ 2009 میں باہمی افہام و تفہیم سے گراؤنڈ سی ڈی اے کو واپس کر دیا گیا،ٹیک اوور میں اتفاق کیا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کلب کے تیار کردہ اثاثوں کا معاوضہ دے گا، سی ڈی اے سے قابل وصول رقم 2.312 ملین روپے بنتی ہے،اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے سی ڈی اے سے اپنے واجبات کی وصولی نہیں کی،انتظامیہ نے جواب دیا کہ کرکٹ گراؤنڈ2009 میں سی ڈی اے کو واپس کر دیا گیا تھا،اس حوالے سے ایک ہینڈنگ/ٹیک اوور سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے گئے تھے،اسلام آباد کلب نے وضاحت کی کہ سی ڈی اے سےرقم کی وصولی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے سی ڈی اے کو متعدد خطوط لکھے گئے ہیں،خطوط کے جواب میں سی ڈی اے نےاسلام آباد کلب کےدعوےکو مسترد کر دیا ہے۔















