اہم خبریں

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان کے حوالے

لاہور (اے بی این نیوز )محمد خان بھی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان کے حوالےکر دیا گیا،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے راہ داری ریمانڈ پر پنجاب منتقل کر دیا گیا۔محمد خان بھٹی کو انویسٹی گیشن آفیسر غلام اصغر کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم کوئٹہ سے لے کر رحیم یارخان پہنچ گئی۔محمد خان بھٹی کو مقدمہ نمبر1/23میں رحیم یار خان میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اورمحمد خان بھٹی کا اینٹی کرپشن عدالت رحیم یار خان نے  3روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔محمد خان بھٹی محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے لاہور ریجن کے مقدمہ نمبر3/23میں بھی مطلوب ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے مطابقسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی نے کرپشن اور رشوت کرکے 25کروڑ روپے رحیم یار خان شوگر مل میں انویسٹ کئے۔سرکاری افسران واہلکاران قانونی طور پر کسی بھی کاروبار کا حصہ نہیں بن سکتے۔سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی کو دوبارہ9مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں