لاہور (اے بی این نیوز) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے محمد علی، محمد عباس، عامر جمال اور خرم شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کو گزشتہ ہفتے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پاکستان کے تین روزہ پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگی تھی، تاہم اب وہ فٹ قرار دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شان مسعود اور سعود شکیل بھی انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کو بھی پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یوں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی ممکنہ ٹیم میں فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا بڑا اقدام، عازمین حج کے لیے اہم فیصلہ سامنے آگیا















