اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی، جس میں حج کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کو حج انتظامات کی پیش رفت، تیاریوں اور وزارت مذہبی امور سے متعلق دیگر امور پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عازمین کو دورانِ حج کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملاقات میں حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی، طارق فضل چوہدری نے بڑا اعلان کردیا















