اہم خبریں

حج پالیسی 2023ء منظور، 9 کروڑ ڈالر زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی، حج کیلئے 9 کروڑ ڈٓلر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دیدی گئی۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے حج کیلئے 9 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریںگے۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا، جو 870 سے 1220 ڈالر تک ہوگا۔سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے، رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں