اہم خبریں

اپیکس کمیٹی کے حکم پر کچے میں آپریشن شروع کردیا، آئی جی پنجاب پولیس

لاہور(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے حکم پر کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ کچے میں فی الحال آپریشن جاری رہے گا، مزید 2 ہزار جوانوں کو کچے کے علاقے میں بھجوا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے حکم پر کچے میں آپریشن شروع کیا ہے، اس دوران ضرورت ہوئی تو آرمی اور رینجرز کو طلب کرلیں گے۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا کہ کچے میں زیادہ مسئلہ بھتے کا ہے، اب ڈاکوؤں نے بھتہ مانگنا شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کارروائی ہوتی ہے تو ڈاکو دوسرے صوبوں میں بھاگ جاتے ہیں، کچے میں ان جرائم پیشہ افراد کے لیے دوسرے آئی جیز سے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں