اہم خبریں

کراچی میں پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ڈاکو ہلاک، لوٹی ہوئی رقم برآمد

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو ہلاک کرکے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ترجمان رینجرز کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کے ساتھ دوران ڈکیتی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزمان نے آئل ایجنسی کے مالک سے 17 لاکھ 95 ہزار روپے کی ڈکیتی کی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے اطلاع پر رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملزمان سے 3 پستول اور 17 لاکھ 95 ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں