کراچی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں بینٹلے کار میں شاپنگ سینٹر پہنچنے کی فوٹیج شیئر کردی۔علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک مجرم لندن میں رہتا ہے اور بینٹلے گاڑی میں گھومتا ہے، یہ مجرم برانڈڈ اسٹور پر لوٹی دولت سے شاپنگ کرتا ہے۔انہوں نے نواز شریف کی حاصبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی بیٹی خود وزیراعظم بننے کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس کا چھوٹا بھائی ہمیں مزید لوٹنے کے لیے وزیراعظم بن گیا اور اس کے بھائی نے 11 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔
A criminal lives in London, roams around in Bentley’s & shops in branded stores on wealth looted from Pakistan!
His daughter is trying to fool all to get herself elected.
His younger brother became PM to loot us more & has destroyed the economy in 11 mnthspic.twitter.com/HZSbDJGPFq— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 5, 2023















