اہم خبریں

گورنر پنجاب کے اقدامات غیر قانونی ،عدالت میں چیلنج کرینگے، فرخ حبیب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات غیر قانونی ہیں اور یہ تمام اقدامات عدالت میں چیلنج ہوں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پاپڑ والے اور ٹی ٹی کے ماہر ہیں، جو لوگ کبھی لندن نہ گئے ان کے نام پر ٹی ٹی لگ رہی ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ گورنر کوئی بھی غیر آئینی اجلاس طلب نہیں کر سکتے، ملک میں سیاسی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، کوئی سیاسی جماعت لاڈلی نہیں، سب کے ساتھ قانون کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔فرخ حبیب نے کہا کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی یہی اسکروٹنی کمیٹی بنی، اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کی پہلے رپورٹ تیار کر لیتی ہے، الیکشن کمیشن سے سوال ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کب عمل ہوگا، پانچ سال ہوگئے اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کو رپورٹ نہ پیش کر سکی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پاپڑ والے اور ٹی ٹی کے ماہر ہیں، جو لوگ کبھی لندن نہ گئے ان کے نام پر ٹی ٹی لگ رہی ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہم سب قانون کی حاکمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے فنڈ ریزنگ کی رپورٹ جمع کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں