اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم،اجلاس میں خیبرپختونخواہ پنجاب انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ فیصلہ پر غورہوا،الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخواہ پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت،الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق،انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو مدنظر رکھا جائے گاانتخابی تاریخوں پر تمام سٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی،صدر اور گورنر نے مشاوررت کی تو الیکشن کمیشن شریک ہوگا۔















