روپے کی تاریخی بے قدری، ڈالر آپے سے باہر ہو گیا،ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی(اے بی این نیوز ) ڈالر روپے کو روندتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، امریکی کرنسی کی قیمت میں آج پھر کاروبار کے آغاز پر بڑا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں 17 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 284 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔