اہم خبریں

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تلہ گنگ اور مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کے خلاف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے

راولپنڈی(اے بی این نیوز   )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تلہ گنگ اور مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کے خلاف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں عدالت پنجاب کی نگران حکومت کو ہدائیت کی ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں عدالت نے مری میں جاری ترقیاتی سکیمیں اور ان کے فنڈز روکنے سے متعلق الیکشن کمیشن اور نگران حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہےتلہ گنگ کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پٹیشن ملک فیصل اور ملک اعجاز نے جبکہ مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے خلاف پٹیشن جبار ستی ، مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز روکنے کے خلاف پٹیشن ساجد عباسی نے دائر کی تھی جسٹس سلطان تنویر احمد کے روبرو تینوں پٹیشنوں کی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکلا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور الیکشن کمیشن کے وکلا بھی موجود تھے عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نگران حکومت کی جانب سے تلہ گنگ اور مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون ایک مستقل منتخب حکومت اور نگران حکومت کی ذمہ داریوں اور اختیارات کا تعین کرتا ہے لہٰذا صوبائی نگران حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے عدالت نے مری میں جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب ایسی ہی ایک پٹیشن میں عدالت پہلے ہی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا حکومت کو عدالتی احکامات کو سمجھنا چاہئے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے ابہام دور کرنے اور واضح احکامات سے متعلق جواب کے لئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ایک ہفتے تک سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں