اسلا آباد (اے بی این نیوز )پاور کمیٹی کا اجلاس میں مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ لاکھڑا اور کوٹری پاور پاور ہاؤس بند ہونے سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوئے ہیں،جنکو ہولڈنگ کمپنی کے سابق سی سی او نے سندھ کے خلاف بات کی،سندھ دشمنی پاکستان دشمنی کے مترادف ہے،مہنگی توانائی بنانے والے پاور ہاؤس نہیں چل سکتے،سیکرٹری پاور نے کہا کہ کوٹری کو 2016 میں بند کیا گیا،میرٹ آرڈر پر 19 ویں نمبر پر تھا،پاور ہاؤسز کے ملازمین کو ڈسکوز جوائن کرنے کی کہا،لاکھڑا پاور ہاؤس کے 273 میں سے 204 ملازمین نے مختلف ڈسکوز کو جوائن کیا،باقی ملازمین کے اسٹے آرڈر اور دیر مسائل ہیں،ہم نے ادھار لے کر ان ملازمین کو تنخواہیں دیں،جو ملازمین ڈسکوز نہیں جوائن کرنا چاہتے وہ انہی پاور ہاؤسز میں رہ کر تنخواہ لینا چاہتے ہیں،لابنگ کر کے میرے پاس سفارشیں لائی جا رہی ہیں،سنیٹر مولا بخش چانڈیو کو کسی نے غلط بریفنگ دی ہے،قائمہ کمیٹی کی معاملے کے حل کے لیے ماہرین کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔















