اہم خبریں

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک  )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرسپیکر نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ پاک ۔آسٹریلیا پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو گا۔دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔پاکستانی قوم موجودہ چیلنجز سے نکلنے کے لیے پر عزم ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مدد اور بحالی کے لیے آسٹریلوی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پاکستانی قوم موجودہ اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو گی۔پاکستان حالیہ سیلاب کے شدید اثرات سے نکلنے کے لیے نبرد آزما ہے۔

متعلقہ خبریں