گھر سے 15کروڑ کی برآمدگی کاکیس،بزدارکے مشیرعبدالحئی کی ضمانت منظور

ملتان(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق مشیر عبدالحئی دستی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عبدالحئی دستی جو گزشتہ روز چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچ گئے تھے، ان کی لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے آج عبوری ضمانت منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ درج ہے۔عبدالحئی دستی کے مظفرگڑھ کے گھر پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ روز چھاپہ مارا تھا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی تھی۔