اہم خبریں

عمران خان حملہ کیس، جے آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کوطلب کرلیا

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کا کیس ، جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کوطلب کرلیا۔جمعہ وزیرآباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملے کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کو بھی طلب کر لیا\۔تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبرکو سی سی پی او لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں