اہم خبریں

طلبہ کی موجیں، والدین خوش،بڑ ی خبر آگئی میٹرک اور انٹر امتحانات آسان ہو گئے ، جانئے کیسے

لاہور ( اے بی این نیوز      )تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحانی نظام میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ، امتحانات میں گریس مارکس کو 3سے بڑھا کر 5کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ تبدیلی پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے، جس کے تحت پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں۔
انٹر بورڈ کوآرڈنیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو اس تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق 35 نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کو 5 اضافی نمبر گریس مارکس کے طور پر دیے جائیں گے، جس سے انہیں پاس کرایا جائے گا۔

آئی بی سی سی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیے جا سکتے ہیں جبکہ تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس نہیں ملیں گے۔ تعلیمی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7 تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی بی سی سی نے اسے مسترد کر دیا۔

یہ تبدیلیاں آئندہ سال یعنی مارچ اور اپریل 2025 سے ہونے والے امتحانات میں نافذ کی جانے کی توقع ہے۔ پیپر چیکرز کو نئی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس فیصلے کا اطلاق آئی بی سی سی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں  :جی ایچ کیو حملہ کیس،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

متعلقہ خبریں