اسلام آباد( اےبی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سونامی سے آگاہی سے متعلق عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات، فطری عوامل ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان بھی کلائیمٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہوگی۔ سونامی کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ہمیں بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا ،حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہے۔
حکومت پنجاب نے جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی ،قدرتی آفات میں انسانی جان و مال کا تحفظ بھی شامل ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ عوام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ آگاہی پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ ہونا چاہیے۔
پنجاب میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں زلزلے کے نقصانات سے بچاؤ کی تکنیک کو اپنایا جاررہا ہے۔ ماحولیاتی بہتری کے لئے شہری حکومت کا ساتھ دیں۔ دنیا کو یکجا ہو کر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔