اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا اعلان کرنے اور سٹرسٹر یٹجی بنانے کا حکم علی امین کو دیا ہے۔ انہوں کہا کہ
علی امین اسلام آباد احتجاج کے میزبان اور منتظم ہوں گے۔
ڈی چوک پر کارکنان کیسے اور کتنے پہنچیں گے سٹریٹجی علی امین بنائیں گے۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی چوک احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی ایم این اے شرکت نہیں کرے گا ۔
ڈی چوک احتجاج میں تمام تر قیادت ایم پی ایز کے ہاتھوں میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق
علی امین تمام ایم پی ایز کے ساتھ ملکر ڈی چوک پہنچنے کا حتمی اعلان کر یں گے۔ علی امین کے اعلان نہ کرنے تک پارٹی کی جانب سے باقاعدہ کسی احتجاج کا اعلان نہیں کیا جائیگا۔
علی امین نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا۔ علی امین لاہور اور راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ پہنچے پر اسلام آباد احتجاج کی ذمہ داری دی گئی ۔