اہم خبریں

افسوسناک خبر،موٹروے حادثے میں اموات

راولپنڈی (اے بی این نیوز) موٹروے ایم-2 پر ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار افراد بری طرح پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت فیضان اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ایک شخص فضل حسین شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بحال کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:کیا عمران خان رہا ہوں گے؟بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں