اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کردیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سےمتفرق درخواست دائرکی گئی ہےجس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام پراضافی معاشی بوجھ ڈالاگیا ہے،اس سےمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں: حیدرآبادکنگز مین کے محمد علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

متعلقہ خبریں