اہم خبریں

سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی نئی پابندی نافذ کردی

ریاض (اے بی این نیوز)سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کردی،15 سال سے کم عمر عازمین کو حج کی اجازت نہیں ملے گی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق 15سال سےکم عمر عازمین حج کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردئیےگئے،تین مئی سےحج کےلئےسفرپرپابندی سےکراچی کے 70 عازمین حج متاثرہوں گے۔

مئی 2026 سے 15 سال سےکم عمرعازمین کوحج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی،3 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ قراردئیے گئے،متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرادی۔

ایئرپورٹس پرکم عمرعازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کی ہدایت کردی گئی،حج سے متعلق عمر کی پابندی پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کردیاگیا۔
مزید پڑھیں: ایک لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ٹیکس وصولی کاانکشاف

متعلقہ خبریں