اہم خبریں

اپنا گھراسکیم،کم آمدنی والوں کیلئے گھر لینا آسان ،ماہانہ قسط سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدنی والوں کے لیے گھر لینا آسان ہوگیا، ماہانہ اقساط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر” ہاؤسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے لیے بھی ہوگی۔

اسکیم کے تحت گھر کی خریداری یا تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض 20 سال کی طویل مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

قرضوں کو ڈھائی لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ اور ایک کروڑ روپے کے چار مختلف سلیبز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

قسط کی تفصیلات

حکومت نے عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے پہلے 10 سالوں کے لیے صرف 5 فیصد فکسڈ مارک اپ رکھا ہے، جس کے بعد بقیہ مدت کے لیے اسٹینڈرڈ مارک اپ لاگو ہوگا۔

سب سے کم قرضے (25 لاکھ) کی ماہانہ قسط 16,499 روپے جبکہ سب سے بڑے قرضے (ایک کروڑ) کی قسط 65,996 روپے ہوگی۔

حکومت کل لاگت کا 90 فیصد فراہم کرے گی جبکہ 10 فیصد حصہ شہری کو خود ادا کرنا ہوگا۔

درخواست گزار کے لیے لازمی ہے کہ وہ درست شناختی کارڈ رکھتا ہو اور کسی بھی مالیاتی ادارے یا بینک کا ڈیفالٹر نہ ہو جبکہ درخواست گزار کو اپنی آمدنی کی تفصیلات، جائیداد کی ضروریات اور پسندیدہ لون کیٹیگری کا انتخاب کرنا ہوگا۔

جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو طویل مدت کے لیے آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں