اہم خبریں

موسم نے کروٹ لے لی،کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے موسم سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہی۔ گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے اعداد و شمار کے مطابق ہنزہ میں 3 ملی میٹر، میانوالی میں 2 ملی میٹر جبکہ جوہرآباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے گرم ترین علاقوں میں سکرنڈ، شہید بینظیر آباد اور دادو میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ پڈعیدن اور حیدرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:سوشل میڈیا پر دھوم،انوکھی شادی کی ویڈیو

متعلقہ خبریں