لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں،ملک پچھلے8مہینے میں تباہ ہوگیا ہے،حکمرانوں کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ ملک ان سے نہیں چلے گا،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ملک پچھلے8مہینے میں تباہ ہوگیا ہے،حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،حکمرانوں کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ ملک ان سے نہیں چلے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت الیکشن کو اگلے سال اکتوبرتک لے جانے کی ضدکررہی ہے،ایسے معاشی حالات کے ساتھ ملک اکتوبر کے مہینے تک نہیں جاسکتا،فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں۔