اہم خبریں

ایجنڈا سامنے آچکا ہے، پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رئوف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز         ) ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے آج گئے ،ساڑھے 3گھنٹے انتظار کرایا گیا۔
ساڑھے 3گھنٹے انتظار کے بعد کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی۔ پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی ،آج وہ ڈر گئے کہیں یہ پھر ایک نہ ہوجائیں۔
ایجنڈا سامنے آچکا ہے کہ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سب کو ملاقات کیلئے بلایا تھا ان لوگوں کو ڈر لگ گیا۔
پی ٹی آئی میں اتحاد ہے،پرنسپل کاز کے پیچھے سب اکٹھے ہیں۔
پی ٹی آئی میں کوئی تقسیم نہیں،ایک ہی گروپ بانی پی ٹی آئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سب کو بلایا تھا کہ آپ لوگوں کے کیا اختلافات ہیں۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اے پی سی بلائے جانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں