اہم خبریں

اسلام آباد میں پہلی مرتبہ 3D ایڈورٹائزمنٹ شروع کی جارہی ہے، چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر کو متعارف کروانے کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہے۔ ڈیجیٹل تشہیر کیلئے ڈیجیٹل سکرین، سائن ایج، بل بورڈ، ایل ای ڈی سکرین سمیت موپیز لگائے جائیں گے۔ اسی طرح ڈیجیٹل تشہیر کی پلاننگ کرتے وقت شہر کے قدرتی حسن کو برقرار رکھا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ 3D ایڈورٹائزمنٹ شروع کی جارہی ہے۔ ڈیجیٹل تشہیر کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر پر آنے والی لاگت اور اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور منصوبے کو کامیاب بنانے کے لے اس شعبے کے ماہرین سے آراء بھی لی جائے۔ ادھر دوسری جانب چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت اور ذاتی کاوشوں کے نتیجے سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس میں مزید 5 ایمبولینسسز کا اضافہ کر دیا گیا ہے.

5 ایمبولینسسز جدید طبی آلات سے مزین ہیں اور یہ ایمبولینسسز ریسکو 1122 کے مختلف سینٹرز میں تعینات کی جائیں گی جس سے رسپانس ٹائم۔میں کمی آئے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ریسکو 1122 ایمبولینسسز کو مختلف سینٹرز میں تعینات کرنے سے زیادہ سے زیادہ شہری اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے. ان تمام ایمبولینسسز میں جدید طبی آلات سمیت فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں.

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.

مزید پڑھیں :عید الضحیٰ ، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

متعلقہ خبریں