اہم خبریں

شہباز شریف چین ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا شکریہ، خطے میں امن کی امید ظاہر

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے شہباز شریف چین دورہ کے دوران چینی قیادت کا خطے میں امن کے قیام اور ایران امریکا جنگ بندی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں اور امن کی بحالی کیلئے اہم پیش رفت ہو چکی ہے۔

چین کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مخلصانہ سفارتی کردار ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن بحال ہوگا۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے چار نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عاصم منیر نے خطے کے اہم فریقین کے ساتھ سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اسحاق ڈار نے بھی امن کوششوں میں فعال حصہ لیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خلیجی خطے میں کشیدگی نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر ایسے ممالک کو جو درآمدی تیل اور توانائی پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور سفارتی حل کا حامی ہے۔

وزیراعظم نے چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

دوسری جانب چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور چین پاکستان کے ساتھ عملی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق شہباز شریف چین دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید بہتری اور خطے کی بدلتی صورتحال میں اہم سفارتی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں