اہم خبریں

عید الضحیٰ ، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

راولپنڈی( اے بی این نیوز      )عید الضحیٰ کے موقع پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ۔

مون سون میں متوقع بارشوں عید الاضحی کے پیش نظر واسا ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی۔

عید کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطل پانی کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ میں عید کے موقع پر اپنے سٹاف کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں گا۔

تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مون سون میں متوقع بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تمام سٹاف اور ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

ہنگامی بنیادوں پر نالا لئی اور نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی اپ کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :پنجاب بجٹ، تنخواہوں میں 20 سے25 ،پنشن میں 15فیصد اضافہ، کم ازکم اجرت37 ہزار روپے مقرر ،لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع، 53 کھرب سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ پیش

متعلقہ خبریں