حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
PDM-2 مزید پڑھیں:کا تجربہ شریف خاندان کی معیشت کو بہتر کریگا،علی امین گنڈا پور
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیر داخلہ نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) کے 100 فیصد اندراج کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا یا اس میں تاخیر قابل قبول نہیں،

ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز فوری نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پروموشن ملازم کا حق ہے جو بروقت ملنا چاہیے۔

اس سے پولیس فورس کا مورال بلند ہوگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے’۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایک جامع پلان پر زور دیا گیا اور سب سے زیادہ رش والی جگہوں کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے آراستہ ہونا چاہیے۔