کوہلو :غفلت برتنے پر 28 لیویز افسراورو اہلکار ملازمت سے برطرف

کوہلو (نیوزڈیسک)مختلف پولنگ سٹیشن ودیگر مقامات پر تعیناتیوں کے باوجود غیرحاضر 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کردیئے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن و دیگر مقامات پر تعیناتیوں پر غیر حاضری ان 28 افسران و اہلکاروں کی ملازمت سے برطرفی کا باعث بنی۔

برطرف کئے جانے والوں میں ایک نائب رسالدار ، 5 دفعدار اور 22 سپاہی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائیاں شروع کر دیں ۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔