الیکشن کمیشن ریموٹ کنٹرول سےچل رہا ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کوئی جھگڑا یا مسئلہ نہیں ہے، اجلاس میں جوبھی ہوتا ہے وہ بانی کےپاس جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی منظورکےبعد پالیسی بنتی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں اسدقیصر نے کہاکہ کچھ چینل ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں اور پارٹی کی ساخت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز ہمیں بڑت توقعات تھے، انھوں نے اس موقعے پر اگر کمزوری دیکھائی تو تاریض ان کو معاف نہیں کرئے گی، نگراں حکومت میں عدالتی معاملات میں مداخلت کی گئی۔ مجھے قاضی فائز سےبہت زیادہ مایوسی ہوئی ان کو اپنے لوگوں لے لئے کھڑا ہونا چاہیئے۔

مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ

اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل میں جانےکافیصلہ ہمارامتفقہ تھا، الیکشن کمیشن ریموٹ کنٹرول سےچل رہا ہے، الیکشن کمیشن صرف آرڈرپڑھ کرسنادیتاہے الیکشن کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ سےرجوع کریں گے، یقین ہےکہ سپریم کورٹ سےہمیں ریلیف ملےگا، ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے ہم پوری کوشش کریئں گے لیکن اگر کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ہم سپریم کورٹ کےفیصلےکااحترام کریں گے۔