پنجاب میں میٹرک، انٹر کے نتائج سے پہلے اگلی کلاسزمیں داخلوں کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹر کے نتائج جاری ہونے سے پہلے سال اور تیسرے سال کے داخلوں کااعلان کردیا۔

پہلی بار طلباء میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان سے قبل ہی سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی آئی کالجوں نے طلباء کی سابقہ تعلیمی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پہلے سال اور تیسرے سال کے لئے داخلوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم کی ایک درجہ ترقی

خاص طور پر، پہلے سال کا داخلہ کلاس 9 کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ تیسرے سال کے داخلے میں پہلے سال کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔